مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران میں مدافع حرم شہید کرنل حسن صیاد خدائی کے پیکر پاک کو بہشت زہرا (س) قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا، شہید صیاد خدائی کی تشییع جنازہ میں بڑے پیمانے پر مؤمنین نے شرکت کی۔ اطلاعات کے مطابق آج صبح تہران کے امام حسین (ع) اسکوائر سے شہداء اسکوائر تک شہید صیاد خدائي کی تشییع جنازہ کا اہتمام کیا گیا ، جس ميں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ تہران کے عارضی امام جمعہ اور امر بالمعروف ادارے کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ کاظم صدیقی نے نماز جنازہ پڑھائی اور اس کے بعد شہید صیاد خدائی کے پیکر پاک کو بہشت زہرا (س) میں میجر جنرل شہید قاسم سلیمانی کے محافظ شہید ہادی طارمی کی قبرکے قریب سپرد خاک کردیا گیا۔ شہید صیاد خدائی نے حرم ہائے اہلبیت (ع) کے دفاع میں اہم کردار ادا کیا، وہ سپاہ قدس کے کرنل کے عہدے پر فائز تھے دو روز قبل شہد حسن صیاد خدائی کو امریکی اور اسرائيلی ایجنٹوں نے تہران میں ان کے گھر کے قریب فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔
تہران میں مدافع حرم شہید کرنل حسن صیاد خدائی کے پیکر پاک کو بہشت زہرا (س) میں سپردخاک کردیا گیا شہید صیاد خدائی کی تشییع جنازہ میں بڑے پیمانے پر مؤمنین نے شرکت کی۔
News ID 1910966
آپ کا تبصرہ